ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ریحام خان سے لندن میں معاملات طے کرنے کی کوشش،کروڑپتی شخصیت مصروف ، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن،اسلام آباد(نیوزڈیسک )ریحام خان سے لندن میں معاملات طے کرنے کی کوشش،کروڑپتی شخصیت مصروف ، بڑا دعویٰ سامنے آگیا، دھرنے کا اہم کردار لندن میں ریحام خان کو خاموش رکھنے کیلئے معاملات طے کرنے میں مصروف ہے،تحریک انصاف کے دھرنے کے ایک اہم کردار جوکہ عمران خان کے قریبی ساتھی بھی ہیں، ان سے مذاکرات کے بعد ریحام خان نے جمعے کی رات میڈیا کانفرنس میں شرکت منسوخ کردی۔روزنامہ جنگ نے لکھاکہ کروڑ پتی کا روباری شخصیت سید ذوالفقار بخاری نے نائٹس برج کے قریب واقع ایک ہوٹل میں ریحام خان کے ساتھ 3 گھنٹے سے زائد وقت تک ملاقات کی اور پھر دونوں ایک ہی گاڑی میں وہاں سے روانہ ہوئے۔ریحام خان کی جانب سے ایک کانفرنس میں شرکت کا اعلان کیا گیا تاہم عمران کی طرف سے ذوالفقار بخاری نے انہیں ایک اہم پیغام پہنچایا اور ان کی شرکت منسوخ ہوگئی۔ جب ریحام خان ، ذوالفقار بخاری کے ساتھ ہوٹل سے نکلیں تو اس وقت ان کے بچے بھی ان کے ساتھ تھے۔ انہوں نے اس نمائندے سے بات کرنے سے انکار کیا۔ برطانوی شہری ذوالفقار بخاری نے عمران خان کے لیے لندن میں فنڈریزنگ کے لیے کئی تقاریب منعقد کرائیں۔رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ایک ذریعے نے اس جیوگروپ کے نمائندے کو بتایا کہ ذوالفقاربخاری نے دھرنا تحریک کے دوران عمران خان کو بہت پیسہ بھیجا اور ایک مرتبہ انہیں عمران خان کے ساتھ کنٹینر پر بھی دیکھا گیا تھا۔ ذوالفقار بخاری کا تعلق ایک بااثر سیاسی خاندان سے ہے ، جن کے عمران خان کی تحریک انصاف سے قریبی تعلقات ہیں۔ وہ لندن کی ایک بڑی پراپرٹی کمپنی کے بھی مالک ہیں۔وہ سابق وفاقی وزیر برائے ماحولیات اور تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن سید واجد بخاری کے بیٹے ہیں۔ تحریک انصاف کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ ریحام اور عمران خان کے درمیان آئندہ مذاکرات میں ذوالفقار بخاری کا اہم کردار ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ مالی اعتبار سے معاملات طے ہوں گے اور ذوالفقار بخاری کے پاس اتنا پیسہ اور تعلقات ہیں اوروہ عمران خان سے وفادار بھی ہیں ، وہ اس ضمن میںلندن یا کہیں اور رقم کا بندوبست کریں گے، اس لیے انہیں یہ کام سونپا گیا ہے کہ ریحام خان ایسا کچھ نہ کہیں اور کریں جس سے عمران خان کو فوری طور پر یا طویل مدتی نقصان ہو۔ دوسری جانب جب ذوالفقا ر بخاری سے عمران اور ریحام خان کی طلاق کے معاملات طے کرانے میں ان کے کردار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اپنے وکیل کے ذریعے آپ سے بات کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…