پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

عابدشیرعلی کے برے دن شروع،وہ ہوگیا جس کا کل تک کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

فیصل آباد(این این آئی)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے خلاف گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے دوران ایک شخص کی ہلاکت اور 5 افراد کو زخمی کرنے کا مقدمہ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں درج کیا گیا ہے ، ذاکر حسین نامی شہری کی مدعیت میں دائر کئے گئے مقدمے میں وزیر مملکت عابد شیر علی اور رکن پنجاب اسمبلی طاہر جمیل سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ 25 ملزمان نامعلوم ہیں۔ مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ رکن پنجاب اسمبلی طاہر جمیل نے عابد شیر علی کو فون پر کہا کہ اگر وہ سی سی 97 کا الیکشن ہارنے لگے تو کسی بھی حد تک جا ئیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کے کوریاں والا پل پر فائرنگ سے مبشر نامی شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…