اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

ارشد ندیم کی کامن ویلتھ گیمز میں ناقص کارکردگی، اتھلیٹکس فیڈریشن نے نوٹس لے لیا

datetime 5  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کامن ویلتھ گیمز میں قومی جیولن تھرو اسٹار اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی توقعات سے کم کارکردگی کے بعد

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن (اے ایف پی) نے معاملے پر باضابطہ اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈریشن حکومتی اداروں کو اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ ارسال کرے گی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیڈریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی حکومت، بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) ڈویژن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو ایک خط بھیجا جائے گا، جس میں ارشد ندیم کی تیاری، کوچنگ کے انتظامات اور دیگر متعلقہ امور سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ارشد ندیم نے گزشتہ کامن ویلتھ گیمز اور پیرس اولمپکس سے قبل پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کی نگرانی میں تربیت حاصل کی تھی، جس کے نتیجے میں انہوں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ تاہم اس بار فیڈریشن کا دعویٰ ہے کہ تیاری کے دوران ایک غیر مستند کوچ کی نگرانی کے باعث قومی ایتھلیٹ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور پاکستان چار سال بعد منعقد ہونے والے اس اہم ایونٹ میں اپنا اعزاز برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔

فیڈریشن کے مطابق بعض انتظامی اختلافات اور چند افراد کی مبینہ مخالفت نے قومی مفاد کو نقصان پہنچایا، جس کے اثرات ٹیم کی مجموعی تیاری اور نتائج پر بھی پڑے۔

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ وہ متعلقہ حکام کو تمام حقائق سے آگاہ کرے گی تاکہ آئندہ قومی ایتھلیٹس کی تربیت، کوچنگ کے معیار اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اور بین الاقوامی مقابلوں میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…