بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

فافن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کابھانڈہ پھوڑ دیا،سروے رپورٹ جاری

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ؒلاہور (نیوزڈیسک)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ( فافن ) نے پنجاب کے 12اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے حوالے سے اپنی جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ مبصرین کو اجازت کے باوجود پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے سے روکا جاتا رہا جبکہ من پسند افراد کو اس کی آزادانہ اجازت تھی،بلدیاتی انتخابات میں وہی خامیاں پائی گئیں جو کہ عام انتخابات 2013ءمیں پائی گئیں،امیدواران کے حامی پولنگ اسٹیشنز کے اندر رہے اورانتخابی مہم چلاتے رہے جبکہ بعض امیدواروں کا تشہےری سامان پولنگ اسٹےشنزکے اندر پاےا گےا ۔ فافن کے نیشنل کو ار ڈی نیٹر سرور باری نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کر کے رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 12اضلاع کے 249پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کر کے رپورٹ مرتب کی گئی ۔35پولنگ اسٹیشنشز پر اجازت نا مے کے باوجود فافن کے نمائندوںکواندر جا نے سے روکا گیاجبکہ من پسند افراد آزادانہ طور پراندر آتے جاتے رہے ۔کُل 14پولنگ اسٹیشنز پر تشدد کے واقعات ہوئے ،مجموعی طورپر 14.6فیصد تشدد کے واقعات رپورٹ کیے گئے ۔4اضلاع لاہور ، بہاولنگر ، لودھراں اورقصور سے 10پولنگ اسٹیشنز تاخیر سے کھلنے کی رپورٹ ملی ۔بلدیاتی انتخابات میں وہی خامیاں پائی گئیں جو کہ عام انتخابات 2013ءمیں پائی گئیں،249میں سے 177پو لنگ اسٹیشنز کے اندر پو لیس موجود تھی ،10.8فیصد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ کی رازداری کے حق کی خلاف ورزی کی گئی اور ووٹ کی رازداری کا عمل بری طرح متاثر ہوا۔امیدواران کے حامی اندر رہے اورانتخابی مہم چلاتے رہے ،بعض امیدواروں کا تشہےری سامان پولنگ اسٹےشنزکے اندر پاےا گےا ۔ پولنگ کے عمل پر الےکشن کمےشن کی گرفت کمزوررہی اور الےکشن کمےشن اپنے ضابطہ اخلاق پر عمل کروانے مےں ناکام رہا ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…