بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی شادی کی تاریخ اور مقام طے پا گیا

datetime 4  اگست‬‮  2026 |

لزبن (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی،

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز طویل انتظار کے بعد آخرکار شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا جوڑا پرتگالی جزیرے ماڈیرا میں شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جہاں فٹ بال کے رونالڈو کی پیدائش اور پرورش ہوئی۔اگرچہ رونالڈو اور نہ ہی جارجینا نے باضابطہ طور پر شادی کی تاریخ یا مقام کی تصدیق کی ہے تاہم برطانوی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تقریب 8 اگست کو متوقع ہے جس سے یہ قیاس آرائیاں کھیلوں اور تفریحی دنیا میں توجہ کا مرکز بننے والی ہے۔دی سن کے مطابق، یہ جوڑا فائیو اسٹار ساوائے پیلس ہوٹل میں ایک شاندار استقبالیہ کی میزبانی کرنے سے پہلے ماڈیرا کے دارالحکومت میں واقع تاریخی فنچل کیتھیڈرل میں شادی کی رسم ادا کرے گا۔

گزشتہ سال کرسٹیانو رونالڈو نے 8 سال ڈیٹنگ کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے منگنی کی تھی۔ اپنی ہسپانوی محبوبہ جارجینا کو 40 سالہ رونالڈو نے ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر شادی کی پیشکش کی تھی جسے ان کی گرل فرینڈ نے قبول کرلیا تھا۔اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جارجینا نے انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور انہوں نے بڑے سائز کے ہیرے کی انگھوٹی پہن رکھی ہے۔واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی محبت کی داستان 8 سال قبل شروع ہوئی تھی جب جارجینا میڈرڈ میں ایک فیشن برانڈ کے آؤٹ لیٹ پر ملازمت کیا کرتی تھیں اس ملاقات کے بعد دونوں کو 2017 میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔رونالڈو اور جارجینا کے پانچ بچے ہیں جن میں دو جڑواں بچوں میں سے ایک اپریل 2022 میں انتقال کر گیا تھا۔ اب رونالڈو جارجینا سے منگنی کر کے شادی کی پیشکش کر چکے ہیں جس کے بعد ان کے چاہنے والے ان کی شادی کی خبر کے انتظار میں ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…