بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات نے عمران کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی،

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے بالخصوص لاہور میں بدترین شکست کے بعد تحریک انصاف کو نمائشی جلسوں کی سیاست اور پرتعیش کمروں میں بیٹھ کر ”نو رتنوں“ کے تراشیدہ فیصلے کرنے کی روایت چھوڑ کر گلی محلوں میں داخل ہونا پڑے گا ورنہ 2018 کے عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف سے جیت کی گاڑی چھوٹ سکتی ہے۔عمران خان کو نمائشی اور آسائشی دونوں طرز کے رہنماو¿ں کی شارٹ لسٹنگ کرنا ہو گی، بلدیاتی انتخابات کے گھوڑے کو لگام ڈالنے کی ذمہ داری چوہدری سرور کے سپرد کی تھی لیکن ان سے گھوڑا ہی سنبھالا نہیں گیا۔ تحریک انصاف 2011ئ کی” پیدائش نو“ کے بعد سے لاہور اور پنجاب میں قدم جمانے کے لئے جستجو کرتی رہی ہے مگر منصوبہ سازی کے فقدان اور عام کارکنوں سے کنارہ کشی نے تحریک انصاف کو کامیابی کے قریب نہیں آنے دیا۔2013 کے انتخابات میں عمران خان نے عام کارکنوں کو ٹکٹ دینے کے بلندوبانگ دعوے کئے مگر وقت آنے پر کچھ ٹکٹ دھڑے بندیوں کی بنیاد پر تقسیم ہوئے اور باقی ”برائے فروخت“ ڈکلیئر کر کے چند رہنماو¿ں نے کروڑوں روپے کما لئے۔بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست نے لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود کی سیاسی اور تنظیمی ساکھ کو بھی زیروزبر کر دیا ہے۔ عمران خان کے لئے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔ انہیں اپنی نجی زندگی کی تنظیم نو تو کرنا ہی ہے لیکن اب انہیں تحریک انصاف کی بھی تنظیم نو کرنا ہو گی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…