جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، 5 وکٹیں لینے والے بولر کو اگلے ہی ٹیسٹ سے باہر کر دیا گیا

datetime 3  اگست‬‮  2026 |

جمیکا(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایک ایسا فیصلہ کیا جس نے شائقین اور ماہرینِ کرکٹ کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بولر ثابت ہونے والے محمد عباس کو پلیئنگ الیون سے باہر کر دیا گیا۔محمد عباس نے تاروبا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں جن میں ایک اننگز میں پانچ وکٹوں کی بہترین کارکردگی بھی شامل تھی تاہم اس میچ میں بیٹنگ لائن کی ناقص کارکردگی کے سبب قومی ٹیم کو 90 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سیریز کے دوسرے اور فیصلہ کن میچ کے لیے ٹیم انتظامیہ نے عباس کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ کو ٹیسٹ ڈیبیو کروا دیا۔کپتان بابر اعظم نے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے پچ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چار تبدیلیاں کیں اور عباس کو بھی انہی حالات کی بنیاد پر آرام دیا گیاتاہم ماہرین اور شائقین کی جانب سے یہ فیصلہ غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ کی تاریخ دیکھی جائے تو 1980 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی بولر کو ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کے فوراً بعد اگلے میچ سے ڈراپ کردیا گیا ہو۔ اس سے قبل 1979ـ80 میں بھارت کے دورے پر احتشام الدین نے ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے انہیں اگلے میچ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔محمد عباس کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے عبید شاہ صرف 9 اوورز میں 56 رنز دے کر مہنگے بولر ثابت ہوئے جس سے اس فیصلے پر مزید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…