ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

محمد عامر نے ویرات کوہلی کو اپنے کیریئر کا مشکل ترین بیٹر قرار دیدیا

datetime 1  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو اپنے کیریئر کا سب سے مشکل حریف قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے ویرات کوہلی کے بارے میں کہا کہ موجودہ دور میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے، ان کی مستقل مزاجی، دبا میں شاندار کارکردگی اور میچ فنش کرنے کی صلاحیت انہیں دیگر بیٹرز سے ممتاز بناتی ہے۔محمد عامر نے کہا کہ وہ کئی بار اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ موجودہ نسل میں ویرات کوہلی وہ بیٹر ہیں جن کے خلاف بولنگ کرنا سب سے زیادہ مشکل رہا۔انہوں نے کہا کہ کوہلی ہمیشہ بڑے مقابلوں میں اپنی بہترین کارکردگی دکھاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ جدید کرکٹ کے عظیم ترین بیٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔عامر نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور آل رانڈر شین واٹسن کو بھی سخت حریف قرار دیا تاہم ان کے مطابق موجودہ کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی ہی سب سے آگے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عامر اور ویرات کوہلی کے درمیان کئی یادگار مقابلے دیکھنے کو ملے۔عامر نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کوہلی کو جلد آٹ کیا تھا جبکہ کوہلی نے بھی پاکستان کے خلاف متعدد اہم اننگز کھیل کر بھارت کو یادگار فتوحات دلائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…