جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل

datetime 1  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد نیوز ڈ یسک)انگلینڈ میں جاری ’دی ہنڈرڈ‘ ویمنز لیگ کے ایک میچ کے بعد پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء اور بھارتی کرکٹر جمائما روڈریگز کی دوستانہ ملاقات نے کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔

میچ کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا اور بعد ازاں گلے مل کر کھیل کے میدان میں باہمی احترام، سپورٹس مین اسپرٹ اور مثبت رویے کا اظہار کیا۔ ان کی یہ ملاقات سوشل میڈیا پر بھی خاصی زیرِ بحث رہی۔یہ منظر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ مہینوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات بھی متاثر ہوئے ہیں۔ پہلگام واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافے کا اثر کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی دیکھا گیا، جہاں بعض بین الاقوامی مقابلوں میں بھارتی ٹیموں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے روایتی مصافحے سے گریز کیا تھا۔اس وقت جمائما روڈریگز سدرن بریو ویمن جبکہ فاطمہ ثناء برمنگھم فینکس ویمن کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

دونوں کھلاڑی مختلف فرنچائزز کا حصہ ہونے کے باوجود میدان میں ایک دوسرے سے خوش اخلاقی اور احترام کے ساتھ ملیں۔کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مناظر اس حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں کہ بین الاقوامی سیاسی اختلافات کے باوجود مختلف ممالک کے کھلاڑی پیشہ ورانہ تعلقات اور کھیل کے جذبے کو برقرار رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…