اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق پریس کانفرنس دوپہر 3 بج کر 15 منٹ پر منعقد ہوگی، جس میں قومی سلامتی، انسدادِ دہشت گردی اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم امور پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی گفتگو کے دوران دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات، سیکیورٹی چیلنجز اور متعلقہ پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔اس اہم پریس کانفرنس پر ملکی میڈیا اور عوام کی گہری نظر ہے، جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس دوران سیکیورٹی سے متعلق اہم سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔



















































