ہفتہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

بابر اعظم کو سٹرائیک سے ہٹانے کیلئے ویسٹ انڈیز کی اوچھی حرکت، ویڈیو وائرل

datetime 30  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ویسٹ انڈین ٹیم کی ایک منفرد حکمت عملی نے کرکٹ شائقین اور ماہرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی،

جس پر سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔میچ کے دوران ایک اوور کی آخری گیند پر بابر اعظم نے شاٹ کھیل کر ایک رن لینے کی کوشش کی۔ اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے فیلڈر شمار جوزف نے فوری طور پر گیند روکنے کے بجائے اسے جان بوجھ کر باؤنڈری لائن تک جانے دیا، جس کے نتیجے میں پاکستان کو تین اضافی رنز مل گئے۔رپورٹس کے مطابق اس حکمت عملی کا مقصد بابر اعظم کو اگلے اوور میں اسٹرائیک سے دور رکھنا تھا تاکہ وہ زیادہ گیندیں کھیل کر اپنی ٹیم کے لیے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔یاد رہے کہ بابر اعظم گزشتہ روز اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کر رہے تھے اور ان کی فارم کو دیکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے انہیں محدود رکھنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کرکٹ حلقوں میں اس پر بحث چھڑ گئی۔ متعدد صارفین اور سابق کھلاڑیوں نے اس حکمت عملی کو کھیل کی روح کے خلاف قرار دیا، جبکہ کچھ شائقین کی رائے تھی کہ ٹیسٹ کرکٹ میں میچ کی صورتحال کے مطابق ایسی حکمت عملی اختیار کرنا قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے ایک جائز فیصلہ سمجھا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…