بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

کوئی مجھے نہیں بتاسکتا ہمیں کیا فروخت کرنا چاہیے، ٹرمپ نے ترکیے کو ایف 35 طیاروں کی فروخت پراسرائیل کا اعتراض مستردکر دیا

datetime 29  جولائی  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیے کو ایف 35 طیاروں کی فروخت پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اعتراض مسترد کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ کوئی مجھے یہ نہیں بتاسکتا کہ ہمیں کیا فروخت کرنا چاہیے۔ٹرمپ نے کہاکہ ترکیے ہمارا عظیم ساتھی رہا ہے، ترک صدر اردوان نے شام میں بہت اچھا کام کیا ہے، ترکیے اسرائیل اور اسرائیلی وزیراعظم کو پسند نہیں کرتا لیکن ترکیے عظیم اور طاقتور ملک ہے، ان کے پاس بہت بڑی طاقتور فوج اور عسکری قوت موجود ہے اور ترکیے ہمارا شاندار اتحادی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ ہی ترکیے میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس میں کے موقع پر بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم ترکیے پر عائد پابندیاں ختم کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہاکہ وہ ترکیے کو دوبارہ ایف 35 طیارے فروخت کرنے کے معاملے پر غور کریں گے۔دوسری جانب اسرائیل ترکیے کو ایف 35 طیارے دینے کے حوالے سے بارہا اعتراض کرچکا ہے۔گزشتہ دنوں ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اردوان حکومت اسرائیل کیخلاف سخت موقف رکھتی ہے، ان جدید طیاروں کی فراہمی سے طاقت کا توازن متاثر ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ 2019 میں اپنے پہلے صدارتی دور کے دوران ٹرمپ انتظامیہ نے روس سے ایس400 فضائی دفاعی نظام خریدنے پر اعتراض کرتے ہوئے ترکیے کو ایف 35 پروگرام سے خارج کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…