اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

محمد عباس پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین ٹیسٹ بولر بن گئے

datetime 29  جولائی  2026 |

جمیکا (این این آئی)پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز شاندار بولنگ کرتے ہوئے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔

میزبان ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں جاری میچ کی پہلی اننگز میں 3 وکٹیں لینے والے محمد عباس نے دوسری اننگز میں بھی تباہ کن آغاز کیا اور اپنے تیسرے اوور میں برینڈن کنگ اور کیوم ہوج کو پویلین بھیج دیا۔بعد ازاں محمد عباس نے ویسٹ انڈین بیٹر جسٹن گریوز کو بھی آئوٹ کیا۔ان 3 وکٹوں کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں محمد عباس کی بولنگ اوسط 22.69 ہوگئی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کا 22.81 کی بہترین اوسط کا قومی ریکارڈ توڑ دیا۔

محمد عباس ، عمران خان کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بولنگ اوسط والے قومی فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں بیرونِ ملک 100 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے چھٹے فاسٹ بولر بھی بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان، محمد عامر اور عمر گل بھی شامل ہیں، جبکہ ان تمام بولرز میں محمد عباس کی بولنگ اوسط سب سے بہتر ہے۔واضح رہے کہ ٹروبا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، تیسرے دن ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں 7 وکٹ پر 126 رنز بنالیے، میزبان ٹیم کی مجموعی برتری 155 رنز ہو گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…