بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

مسلسل پانچ میڈن اوورز میں پانچ وکٹیں، ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم

datetime 29  جولائی  2026 |

جمیکا (این این آئی)ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز نے پاکستان کے خلاف ٹراؤبا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 32 سالہ گریوز ریکارڈ شدہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل پانچ میڈن اوورز میں وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔انہوں نے 27 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جو ان کے ٹیسٹ کیریئر میں پہلا موقع ہے جب انہوں نے ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہوں۔پاکستان ایک مرحلے پر 244 رنز پر صرف تین وکٹوں کے نقصان پر مضبوط پوزیشن میں تھا اور شان مسعود 109 رنز بنا چکے تھے۔ تاہم گریوز نے پہلے شان مسعود کی اہم وکٹ حاصل کی پھر بغیر کوئی رن دئیے عامر جمال، علی عثمان، محمد رضوان اور وقفے کے بعد محمد عباس کو آؤٹ کر کے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔

بظاہر مضبوط پوزیشن میں نظر آنے والی پاکستان کی پوری ٹیم 282 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور پہلی اننگز میں 29 رنز کے خسارے میں رہی۔میچ کے بعد جسٹن گریوز نے کہا کہ کپتان روسٹن چیز نے انہیں نظم و ضبط کے ساتھ بولنگ جاری رکھنے کا مشورہ دیا تھا جس کا انہیں بھرپور فائدہ ملا۔تیسرے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا لیے تھے اور اسے مجموعی طور پر 155 رنز کی برتری حاصل تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…