پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

ورلڈ کپ نہ جیتنے کے باوجود رونالڈو کی ایک منٹ کی کمائی کتنی ہے؟ حیران کن انکشافات

datetime 27  جولائی  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے شاندار کیریئر کے دوران قومی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے،

تاہم مالی کامیابیوں کے اعتبار سے وہ دنیا کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق رونالڈو کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریباً 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس کے بعد وہ کھیلوں کی تاریخ کے امیر ترین ایتھلیٹس میں شامل ہو گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ بارہ ماہ کے دوران رونالڈو نے مجموعی طور پر 300 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔ اس حساب سے ان کی دولت میں ہر منٹ تقریباً 570 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا، جو پاکستانی کرنسی میں ایک لاکھ 58 ہزار روپے سے بھی زیادہ بنتا ہے۔

فوربز کے مطابق ان کی آمدنی میں نمایاں اضافہ 2023 میں سعودی کلب النصر کے ساتھ معاہدے کے بعد ہوا، جس کی تجدید 2025 میں بھی کی گئی۔ اس معاہدے کے تحت رونالڈو سالانہ 200 ملین ڈالر سے زائد معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔فٹبال کے علاوہ بھی رونالڈو کی آمدنی کے متعدد ذرائع ہیں۔ مختلف عالمی برانڈز کے ساتھ اسپانسرشپ معاہدے، کاروباری سرمایہ کاری اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدنی ان کی مجموعی دولت میں نمایاں حصہ ڈال رہی ہے۔اگرچہ حالیہ فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال ٹرافی اپنے نام نہ کر سکا اور کئی مبصرین اسے رونالڈو کا آخری ورلڈ کپ قرار دے رہے ہیں، تاہم انہوں نے تاحال بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، جس سے ان کے مداح اب بھی انہیں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے دیکھنے کے امیدوار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…