جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

فیفا صدر کا ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کو بھیجا گیا خط لیک ہوگیا

datetime 27  جولائی  2026 |

زیور خ (این این آئی)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی جانب سے ارجنٹینا فٹ بال فیڈریشن کے صدر کلاڈیو تاپیا کو بھیجا گیا خط منظر عام پر آگیا۔

یہ خط ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فیفا اسپین کے خلاف فائنل میچ کے خاتمے پر گرائونڈ میں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کی باضابطہ تحقیقات کر رہا ہے۔اپنے خط میں جیانی انفینٹینو نے 19جولائی 2026 کو کھیلے گئے فائنل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، ارجنٹینا نے اسپین کیخلاف ایک سنسنی خیز فائنل کے بعد فیفا ورلڈ کپ 2026 کا سلور میڈل حاصل کیا۔ میں ارجنٹائن فٹ بال کی اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے لکھا، ارجنٹینا کی ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی اس ٹورنامنٹ کو یادگار بنانے کا سبب بنی، کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی کی محنت، پیشہ ورانہ انداز اور کھیل سے محبت ہی اس کامیابی کی بنیاد ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں اضافی وقت کے دوران اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد گرائونڈ میں ماحول کشیدہ ہو گیا تھا، جہاں ہسپانوی ٹیم کی ٹرافی اٹھانے کی تقریب کے وقت ارجنٹینا کے زیادہ تر کھلاڑیوں نے پیٹھ موڑ لی تھی اور میچ کے بعد کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔ فیفا فی الوقت اس واقعے کی تفتیش کر رہا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے اختتام پر میڈل ہولڈرز ٹیموں کو فیفا کی جانب سے رسمی مبارکباد کے خطوط بھیجنا ایک روایت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…