اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نیو یارک سٹی میں الہ دین کا روپ دھار کر ایک نو جوان کی اڑتے قالین پر شہر میں مٹر گشت کی۔آلہ دین کا نا م لیتے ہی اس کے اڑتے قالین اور جا دو کے چراغ کا خیال آتا ہے جس کا حقیقی دنیا سے کو ئی تعلق نہیں لیکن نیویارک سٹی میں یہ فرضی کر دار حقیقت بن گیا۔ایک ذہین نو جوان نے افسانوی کر دار الہ دین کا روپ دھارا اور پھر ایک ریمو ٹ کنٹرول اسکیٹ بو رڈ کے اوپر لکڑی کی مدد سے اسے سرخ کپڑے میں لپیٹ کر قالین کا روپ دے دیا۔بس پھر کیا تھااس نو جوان نے ہاتھ میں ریموٹ پکڑ کر اسکیٹ بورڈقالین کو تیز رفتاری سے چلا یا اور خودالہ دین بن کر اس پر کھڑے ہوکر شہر بھر کی سڑکو ں پر مٹر گشت کر تا رہا۔راہ گیر اسے دیکھ کر حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے کیونکہ ایک جھلک میں اس اڑتے قالین کی حقیقت کسی کی سمجھ میں جو نہ آئی۔