اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اسٹیڈیمز اور سوشل میڈیا پر اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حمایت کرتی نظر آئیں،
وہیں سوشل میڈیا شخصیت میا خلیفہ بھی اسپین کی بھرپور حامی کے طور پر نمایاں رہیں۔میا خلیفہ، جن کا اصل نام سارہ جو چامون ہے، فٹبال کی دیرینہ مداح سمجھی جاتی ہیں۔ پورے ٹورنامنٹ کے دوران وہ مسلسل اسپین کی حمایت کرتی رہیں، جبکہ فائنل میں ارجنٹینا کے خلاف اسپین کی کامیابی کے بعد انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار بھی کھل کر کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میا خلیفہ نے ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل اسپین کی فتح پر 10 لاکھ امریکی ڈالر کی شرط لگائی تھی۔
اسپین کے عالمی چیمپئن بننے کے بعد انہوں نے اپنی اس شرط سے متعلق ثبوت بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ شرط کامیاب ہونے کے بعد انہیں تقریباً 16 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر کا منافع حاصل ہوا۔ ان کی پوسٹس سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس پر تبصرے کیے، جس سے یہ معاملہ تیزی سے وائرل ہو گیا۔



















































