منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

بھارت میں حسن علی پر تشدد کی افواہوں کے بعد اہلیہ کی لب کشائی

datetime 21  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کی کرکٹ کارکردگی نہیں

بلکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک وائرل ویڈیو ہے، جس کے حوالے سے مختلف دعوے کیے جا رہے ہیں۔حالیہ دنوں بھارتی سوشل میڈیا کے متعدد صفحات پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں یہ تاثر دیا گیا کہ حسن علی کو بھارت میں ٹرین کے اندر جیب تراشی کے الزام میں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو میں موجود شخص حسن علی نہیں بلکہ ایک اور نوجوان ہے، جس کی ظاہری شکل بھی پاکستانی فاسٹ بولر سے واضح طور پر مختلف ہے۔اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے حسن علی کی اہلیہ سامیہ خان نے وضاحت کی کہ وہ اور حسن علی گزشتہ تین برس سے بھارت نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی غیر مصدقہ خبروں کو پھیلانے سے پہلے میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مکمل تصدیق کرنی چاہیے۔سامیہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ دونوں ممالک کے لوگ بغیر تحقیق کے جھوٹی خبروں پر یقین کر لیتے ہیں اور انہیں تیزی سے آگے بھی پھیلا دیتے ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ بھارت گئے ہوئے تین سال گزر چکے ہیں، لگتا ہے لوگ انہیں وہاں بہت یاد کر رہے ہیں اور کسی نہ کسی بہانے سے بلانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھی وائرل ویڈیو کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والے شخص کی حسن علی سے کوئی خاص مشابہت نہیں، اس کے باوجود جھوٹا دعویٰ کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔یاد رہے کہ حسن علی پاکستان کرکٹ کے نمایاں فاسٹ بولرز میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ 2017ء کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے اہم رکن تھے، جبکہ بھارت کے خلاف فائنل میں ان کی تین وکٹوں کی شاندار کارکردگی آج بھی یادگار سمجھی جاتی ہے۔انہوں نے 2021ء میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی پانچ وکٹیں حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ حسن علی پاکستان سپر لیگ میں مسلسل کھیلتے رہے ہیں اور حالیہ عرصے میں قومی ٹیم میں بھی دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ حسن علی نے 2019ء میں بھارتی نژاد سامیہ خان سے شادی کی تھی، اور اس وقت ان کی تین بیٹیاں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…