اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

راولپنڈی؛ موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر کو ڈمپر نے کچل دیا، ویڈیو سامنے آگئی

datetime 16  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کامرہ کے نزدیک نیشنل ہائی وے پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے

ایک سب انسپکٹر ڈمپر کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں حادثے کے مناظر ریکارڈ ہوئے ہیں۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس افسر کو ڈمپر روند دیتا ہے۔ ویڈیو دیکھنے والوں کے مطابق بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈرائیور نے بروقت گاڑی روکنے کی کوشش نہیں کی۔ حادثے کے فوراً بعد موٹروے پولیس کے اہلکار ڈمپر کے تعاقب میں دوڑتے بھی نظر آتے ہیں، جبکہ جائے وقوعہ پر ایک اور ڈمپر بھی موجود تھا۔

موٹروے پولیس کے مطابق زخمی افسر کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال حضرو منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی شدت کے باعث دم توڑ گئے۔ شہید ہونے والے افسر کی شناخت سب انسپکٹر جاوید اکبر (جاوید شنواری) کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کے نتیجے میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم ڈمپر میں موجود ہیلپر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق شہید سب انسپکٹر کا تعلق مردان سے تھا۔ وہ اپنے پس ماندگان میں اہلیہ اور پانچ بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔

دوسری جانب انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، سلطان احمد چودھری نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہید افسر کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور متعلقہ حکام کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت دی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…