اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

اداکارہ ہما سلیم کے معروف کرکٹر پر سنگین الزامات، قانونی کارروائی کا اعلان

datetime 16  جولائی  2026 |

کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہما سلیم نے ایک معروف کرکٹر پر ہراسانی، دھمکیوں، کردار کشی اور ذہنی اذیت پہنچانے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

تاہم انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں متعلقہ کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا۔ہما سلیم نے انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو ماہ سے ان کا مذکورہ شخص سے کوئی رابطہ نہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں مسلسل دھمکیوں، ہراسانی اور ذہنی دباؤ کا سامنا ہے۔اداکارہ کے مطابق جب بھی وہ اپنی زندگی اور پیشہ ورانہ امور میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہیں تو مختلف طریقوں سے انہیں پریشان کیا جاتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور پیشہ ورانہ ساتھیوں سے بھی رابطہ کرکے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، جس کے منفی اثرات ان کے کام پر بھی مرتب ہوئے۔ہما سلیم نے کہا کہ وہ ایک توہین آمیز اور ذہنی اذیت پر مبنی تعلق میں رہیں اور طویل عرصے تک خاموشی اختیار کیے رکھی، تاہم اب مزید خاموش رہنا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے اس معاملے میں دستیاب شواہد متعلقہ فورمز اور ضرورت پڑنے پر عوام کے سامنے بھی پیش کریں گی، جبکہ آئندہ چند روز میں مزید تفصیلات سامنے لانے کا عندیہ بھی دیا۔اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب قانونی راستے اختیار کریں گی۔واضح رہے کہ ہما سلیم نے اپنی پوسٹ میں کسی کرکٹر کا نام نہیں لیا، جبکہ خبر فائل ہونے تک ان کے الزامات کے حوالے سے کسی کرکٹر یا اس کے نمائندے کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔ اس لیے ان الزامات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…