بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

آئی سی سی کا ورلڈ کپ فارمیٹ میں بڑی تبدیلیوں پر غور

datetime 15  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برطانوی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ سمیت مختلف عالمی ایونٹس کے فارمیٹ میں بڑی تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 14 سے کم کرکے 12 کرنے کی تجویز زیر غور ہے جب کہ 2027 کے ورلڈ کپ میں سپر سیون مرحلہ بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مجوزہ فارمیٹ کے تحت ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مزید میچز دیکھنے کو مل سکتے ہیں جس سے ٹورنامنٹ میں کمرشل اور شائقین کی دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق پہلی بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سیمی فائنل کو شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کو سپر 10 میں تبدیل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی مستقبل میں کلب ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کرانے کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے تاہم ان تمام تجاویز پر حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…