پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

عامر خان نے تیسری شادی کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کرلیا

datetime 13  جولائی  2026 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے تیسری شادی کے بعد ایک اور اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے حال ہی میں اپنی دیرینہ دوست اور بزنس پارٹنر گوری سپراٹ کے ساتھ سادہ تقریب میں قریبی عزیزوں اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔تازہ اطلاعات کے مطابق عامر خان ممبئی کے علاقے پالی ہل میں ایک منفرد رہائشی منصوبہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں ان کے خاندان کے زیادہ تر افراد ایک ہی عمارت میں رہ سکیں گے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیلا وسٹا اور مرینا اپارٹمنٹس نامی دو ملحقہ رہائشی عمارتوں کو ازسرِ نو تعمیر کیا جائے گا۔ عامر خان پہلے ہی بیلا وسٹا میں کئی اپارٹمنٹس کے مالک ہیں جبکہ نئے منصوبے کے لیے وہ 100 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان تمام اپارٹمنٹس کو یکجا کر کے ایک بڑی”اسکائی ولا”تعمیر کی جائے گی جس میں خاندان کے افراد کے لیے علیحدہ علیحدہ فلورز مختص ہوں گے۔

بتایا جا رہا ہے کہ عامر خان کے بیٹے جنید خان کے لیے ایک مکمل منزل رکھی جائے گی جبکہ عامر خان ان کی اہلیہ گوری سپراٹ اور گوری کے بیٹے کے لیے دو منزلیں مخصوص ہوں گی۔اس کے علاوہ عامر خان اپنی والدہ زینت حسین اور بہنوں نکہت خان اور فرحت خان کے لیے بھی اسی عمارت میں رہائش کا انتظام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کی سابقہ اہلیہ کرن رائو اور بیٹے آزاد کے لیے بھی اسی منصوبے میں ایک اپارٹمنٹ مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…