اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

امریکی فوج کا ایران کے 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

datetime 12  جولائی  2026 |

واشنگٹن /تہران (این این آئی)امریکی فوج نے ایران کے 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایران کی جانب سے عمان، قطر، اردن، بحرین، کویت میں امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے گئے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا کہ ایران کے خلاف اس ہفتے کے تیسرے فضائی حملوں کا آغاز کیا گیا۔امریکی بیان کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے قبرص کے پرچم بردار کنٹینر جہاز پر حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، انجن روم کو شدید نقصان پہنچا اور ایک شہری عملے کا رکن لاپتہ ہوگیا، جبکہ جہاز اپنا سفر جاری رکھنے کے قابل نہ رہا۔امریکا کے مطابق ایران کو اس سے قبل تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کا ایک اور موقع دیا گیا تھا، تاہم تہران نے دوبارہ اس کی خلاف ورزی کی۔امریکی حکام کے مطابق جواباً ایران کی ان صلاحیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جن کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز میں آزادانہ طور پر سفر کرنے والے تجارتی اور شہری بحری جہازوں پر حملے کرتا ہے۔ سینٹ کام کے بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے امریکی صدر کی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خندب میں فوجی اڈہ بھی نشانہ بنا،بندر عباس، قشم، سِریک، جسک میں دھماکے ہوئے، صوبہ خوزستان کے تین اور بوشہر کے پانچ شہروں میں دھماکے ہوئے۔دریں اثناء جنوبی ایران کے شہر عسلویہ اور بوشہر میں دھماکے سنے گئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق قشم، بندر عباس میں تین اور سیرک میں دو دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب ایرانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے ایک بار پھر امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ 16 جون کو تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (MoU) کی شرائط پر عمل کرے۔سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی (IRIB) سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل اکرمینیا نے الزام عائد کیا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایک غیر قانونی راستہ قائم کرنے کی کوشش کر کے خطے میں عدم تحفظ کی صورتحال پیدا کی۔انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج آبنائے ہرمز میں ایرانی عوام کے حقوق کا مضبوطی سے دفاع کریں گی۔بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا کہ ایرانی فوج مسلسل اپنے ممکنہ اہداف کی فہرست(بینک آف ٹارگٹس)کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد عمان، قطر، اردن، بحرین اور کویت میں ایران کی جانب سے امریکی فوجی اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔ایران کی پاسداران انقلاب کے مطباق عمان کی بندرگاہ دقم میں امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کے لیے استعمال ہونے والے لاجسٹک سپورٹ مراکز اور ایندھن بھرنے والے پلیٹ فارمز پر شدید اور اچانک حملہ کیا ہے۔قطر میں العدید فضائی اڈے پر بھی بیلسٹک میزائل داغے اور جنگی طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کا مرکز اور ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تباہ کردیا گیا۔ایرانی فوج نے کویت اور بحرین میں امریکی فوج کے زیر استعمال پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، اسلحہ گودام اور ریڈار تنصیب کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔علاوہ ازیں اردن کے سلطان حسن ایئر بیس پر امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور ایم کیو نائن ڈرونز کا ہینگر تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…