بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

پی سی بی نے آئندہ ماہ چار ٹیموں کے ون ڈے ٹورنامنٹ کی تصدیق کردی

datetime 11  جولائی  2026 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ چار ٹیموں کے ون ڈے ٹورنامنٹ کی تصدیق کردی۔

پی سی بی کے مطابق فرسٹ کلاس سیزن کے آغاز سے قبل اگست میں چار ٹیموں کا ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا اس حوالے سے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے بتایا کہ ورلڈکپ 2027 میں لگ بھگ ڈیڑھ برس ہے اور تیاریاں شروع کرنے کا وقت ہے، کھلاڑیوں کا ورلڈکپ سے پہلے ایک پول تیار کرنے کے لیے ٹورنامنٹ کرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز اور کوچز نے مل بیٹھ کر چار ٹیموں کا ٹورنامنٹ ڈیزائن کیا ہے جس میں وائٹ بال کے تمام کھلاڑی شریک ہوں گے۔عاقب جاوید نے کہا کہ سلیکٹرز اور کوچز ہر کھلاڑی کے رول کے مطابق پلئینگ الیون بنائیں گے اور ٹورنامنٹ سے ہمیں یہ پتا چل جائے گا کہ کس پول کو لے کر آگے چلنا ہے، میچز ٹیلی کاسٹ ہوں گے ، سب کی پرفارمنس سامنے ہوگی اور پول بنانا آسان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی ون ڈے میں رینکنگ ٹاپ فور میں ہونی چاہیے، اس سے نیچے رینکنگ ہو مانا نہیں جاسکتا، اب رینکنگ کی چھلانگ لگے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…