جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

راولپنڈی، زیورات کے لالچ میں پوتی نے دادی کو قتل کردیا

datetime 10  جولائی  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی پولیس نے ڈھوک چراغ دین میں 75 سالہ بزرگ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا۔

قتل میں پوتی اور خاوند ملوث نکلے، ملزمان نے رقم کے لالچ میں ضعیف دادی کو پھندا دیکر قتل کیا اور زیورات اتار کر فروخت کردیئے، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق جون کے آخری ہفتے میں تھانہ سول لائن پولیس کو محمد شہزاد نے بتایا کہ ڈھوک چراغ دین راولپنڈی میں اپنی والدہ مسما زہرہ خاتون بعمر 75سال کے ساتھ رہتا ہوں گھر آیا تو والدہ مردہ حالت میں تھیں، ہم نے طبی موت سمجھی لیکن غسل کے وقت بچیوں نے ان کے جسم پر تشدد کے نشان دیکھے گلے اور سر کی پچھلی سائیڈ پر بھی زخم دیکھا گیا جس سے مجھے شک ہوا کہ میری والدہ کی موت طبعی نہیں ہوئی بلکہ ان کو قتل کیا گیا ہے۔

مدعی کی درخواست پر پولیس نے پوسٹ مارٹم کروا کے مقدمہ درج کیا، ہیومن انٹلیجنس اور جدید تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے مقتولہ کی پوتی مسماتہ بسمہ بابر اور خاوند بابر علی جن کا گھر میں آنا جانا تھا کو شامل تفتیش کرکے تفتیش کی توملزمان نے معمر دادی کو رقم کی لالچ میں پھندا دیکر قتل کرنے اور زیورات اتار کر فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا۔ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کے مطابق ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ملزمان کو جامع چالان کے ساتھ عدالت پیش کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…