پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

سوشل میڈیا پر میچوں کی درست پیشگوئی کرنے والی بلی کی دھوم مچ گئی

datetime 9  جولائی  2026 |

نیویارک (این این آئی)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز لمحات کے دوران سوشل میڈیا پر میچوں کی درست پیشگوئی کرنے والی بلی کی دھوم ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اب صرف چند میچز باقی رہ گئے ہیں، اب تک کھیلے گئے میچز سے متعلق کئی پیشگوئیاں سامنے آئیں، جن میں سے کچھ درست اور کچھ غلط ثابت ہوئیںتاہم اس وقت سوشل میڈیا پر ایسی بلی کی دھوم ہے، جس نے فیفا ورلڈ کپ کے 31 میں سے 27 میچوں کی درست پیشگوئی کی ہے، جس میں ارجنٹینا کی مصر کیخلاف جیت بھی شامل ہے۔یہ بلی دی کیٹ نئے شادی شدہ جوڑے کی پالتو بلی ہے، چین سے تعلق رکھنے والی لنکا لن اور آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک نے 2024 میں اس کو گود لیا تھا۔جوڑے نے ایک دن یوں ہی دی کیٹ سے میچ کی فاتح ٹیم کا پوچھا اور پیشگوئی درست ہونے پر یہ شوق بن گیا۔ بلی کے سامنے میچ کھیلنے والی ٹیموں کے پرچم رکھے جاتے اور وہ جس پرچم کو چھوتی وہی فاتح ٹیم ہوتی ہے۔

اس حوالے سے بلی کی مالکن لنکا نے بتایا کہ ہم دونوں فیفا ورلڈ کپ میں کسی خاص ٹیم کے حامی نہیں، اس لیے ٹورنامنٹ کے دوران بلی سے پوچھتے ہیں کہ ہمیں کس ٹیم کی حمایت کرنی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ 31 میں سے 27 میچز کی پیشگوئیاں درست ہونے پر اب ہم بہت پرجوش ہیں کہ کیٹ آگے کیا پیشگوئی کرتی ہے اور ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کس کو بتاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…