منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پی سی بی نے اے آئی سے چلنے والی جدید ترین بولنگ مشین متعارف کرا دی

datetime 7  جولائی  2026 |

لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ترین ٹرومین 3 مصنوعی ذہانت (اے آئی )سے چلنے والی بولنگ مشین متعارف کرائی ہے۔

اس پیشرفت کے ساتھ پی سی بی دنیا کا پہلا کرکٹ بورڈ بن گیا ہے جس نے کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے اس جدید ٹیکنالوجی کو اختیار کیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اس جدید مشین کی خصوصیات اور فوائد پر روشنی ڈالی۔عاقب جاوید نے اسے کرکٹ ٹیکنالوجی کی جدید ترین ایجاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرومین 3 اس وقت دنیا کی سب سے جدید بولنگ مشین ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ اسے استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا کرکٹ بورڈ ہے۔انہوں نے بتایا کہ روایتی بولنگ مشینوں میں بلے باز کے لیے گیند چھوڑنے یعنی ریلیز پوائنٹ کے لمحے کو سمجھنا مشکل ہوتا ہے، جبکہ نئی مشین کے سامنے نصب ہائی کنٹراسٹ ایل ای ڈی اسکرین پر بولر کا اینی میٹڈ ایکشن دکھایا جاتا ہے۔جس سے بلے باز حقیقی میچ کی طرح بولر کی ایکشن، ریلیز پوائنٹ اور ٹائمنگ کو بہتر انداز میں پڑھ سکتا ہے۔عاقب جاوید کے مطابق تربیتی سیشن سے قبل اس مشین کو مکمل طور پر پروگرام کیا جا سکتا ہے، کوچز گیند کی رفتار، لائن، لینتھ، سوئنگ، بانس اور ریلیز کی اونچائی سمیت مختلف پہلو اپنی ضرورت کے مطابق ترتیب دے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ انفرادی گیندوں، پورے اوورز یا بولنگ اسپیلز کو محفوظ کرکے دوبارہ چلایا جا سکتا ہے تاکہ حقیقی میچ جیسی صورتحال پیدا کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کسی مخصوص بولر کے انداز اور ایکشن کی نقل بھی کر سکتی ہے، جس سے کھلاڑیوں کو بڑے مقابلوں سے قبل بہتر تیاری کا موقع ملتا ہے اور نیٹس اور حقیقی میچ کے درمیان فرق کم ہو جاتا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اس ٹیکنالوجی کو کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جدید دور کی کرکٹ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یہ مشین انتہائی مثر ثابت ہوگی۔ چونکہ گیند اسکرین پر دکھائی جانے والی بولر کی ایکشن کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر ریلیز ہوتی ہے، اس لیے بلے باز کو بالکل وہی ٹائمنگ اختیار کرنا پڑتی ہے جو حقیقی میچ میں درکار ہوتی ہے۔سلمان علی آغا نے اعتراف کیا کہ ابتدا میں اس نظام سے ہم آہنگ ہونا آسان نہیں ہوتا، تاہم ایک بار عادت بن جائے تو بیٹنگ میں واضح بہتری محسوس ہوتی ہے۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مستقبل میں یہ ٹیکنالوجی بلے بازوں کی مہارت نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گی اور کھلاڑی اس سے مزید فائدہ اٹھا سکیں گے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…