پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: پاکستانی اسپنر ابرار احمد دنیا کے دوسرے بہترین بولر بن گئے

datetime 2  جولائی  2026 |

دبئی (این این آئی)آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد ایک درجہ ترقی پا کر دنیا کے دوسرے بہترین بولر بن گئے۔

بدھ کو جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق ابرار احمد نے بھارت کے ورون چکرورتی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 736 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر لی جبکہ افغانستان کے راشد خان 753 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے دیگر بولرز میں محمد نواز 12ویں، سلمان مرزا 20ویں اور شاہین شاہ آفریدی 602 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 30ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان 848 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں اور وہ پاکستان کے سب سے زیادہ درجہ بندی رکھنے والے بیٹر ہیں۔بھارت کے ایشان کشن دوبارہ پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ان کے ہم وطن ابھیشیک شرما ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان کے دیگر بلے بازوں میں صائم ایوب 40ویں، بابر اعظم 42ویں اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا 44ویں نمبر پر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی آل رانڈرز کی رینکنگ میں صائم ایوب تیسرے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا پہلے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے بعد 18ویں اور بابر اعظم 19ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ سعود شکیل 23ویں نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ سلمان علی آغا دو درجے تنزلی کے بعد 28ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ٹیسٹ بولرز میں نعمان علی پاکستان کے سب سے زیادہ درجہ بندی رکھنے والے بولر ہیں اور وہ ساتویں نمبر پر برقرار ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس دو، دو درجے ترقی کے بعد بالترتیب 25ویں اور 26ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…