منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

فیفا ورلڈ کپ : کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور تاریخ رقم کر دی

datetime 24  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پرتگال کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک اور منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔

وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے چھ مختلف ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں گول اسکور کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ہیوسٹن میں کھیلے گئے مقابلے میں 41 سالہ رونالڈو نے ازبکستان کے خلاف میچ کے ابتدائی لمحات میں ہی گول کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ کھیل کے چھٹے منٹ میں جواؤ کینسلو کی شاندار پاس پر رونالڈو نے دائیں پیر سے گیند کو جال میں پہنچایا اور یوں فٹبال کی تاریخ میں اپنا نام مزید نمایاں کر لیا۔اس تاریخی گول کے بعد رونالڈو وہ پہلے فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے مسلسل چھ ورلڈ کپ ایڈیشنز میں گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 2006، 2010 اور 2014 کے ورلڈ کپ میں ایک، ایک گول کیا، 2018 کے ایونٹ میں چار مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی جبکہ 2022 میں بھی ایک گول اسکور کیا تھا۔اس کے علاوہ رونالڈو ورلڈ کپ کی تاریخ میں زیادہ عمر میں گول کرنے والے دوسرے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں پہلا نمبر کیمرون کے سابق فٹبالر راجر میلا کے پاس ہے، جن کا ریکارڈ اب بھی برقرار ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی بھی اپنے چھٹے ورلڈ کپ میں شرکت کر رہے ہیں، تاہم وہ اب تک ہر ورلڈ کپ ایڈیشن میں گول کرنے کا اعزاز حاصل نہیں کر سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…