اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

آزاد کشمیر سے متعلق بیان دینے پر پی ٹی آئی نے سینیٹر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

datetime 20  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے سینیٹر زرقا کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں آزاد جموں و کشمیر سے متعلق بیانات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔شوکاز نوٹس میں سینیٹ میں دیے گئے بیان کو پارٹی مقف سے متصادم قرار دیا گیا جبکہ آزاد کشمیر کے عوام سے متعلق استعمال کی گئی زبان پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں سینیٹ فلور پر کی گئی تقریر کو بنیاد بنایا گیا جبکہ میڈیا پر دیئے گئے بیانات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔نوٹس میں ذاتی آرا کو پارلیمانی پلیٹ فارم سے پیش کرنے پر سوالات اٹھائے گئے اور ڈاکٹر زرقا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے پارٹی بیانئے کو نقصان پہنچایا ہے۔شوکاز میں سینیٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قومی اہمیت کے حساس معاملات پر پارٹی موقف کی پابندی کریں اور 7 روز میں اپنے بیانات پر تحریری جواب بھی پیش کریں۔پارٹی قیادت نے سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو آئندہ غیر مجاز بیانات سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے حساس قومی و علاقائی معاملات پہلے پارٹی فورم پر اٹھانے کی ہدایت کی اور پارٹی پالیسی کے خلاف عوامی مقف اختیار کرنے پر وضاحت طلب کر لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…