بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

گھانا: گول کیپر نے مبینہ طور پر مخالف کھلاڑی کو جان سے مار دیا، ویڈیو وائرل

datetime 20  جون‬‮  2026 |

میکسیکو (این این آئی)گھانا میں فٹبال میچ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے کھیل سے وابستہ افراد کو غمزدہ کر دیا ہے۔

ایک مقامی میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی مخالف ٹیم کے گول کیپر سے شدید ٹکر کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔اس دل دہلا دینے والے حادثے نے شائقین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق کھیل کے دوران ہونے والی یہ ٹکر نہایت خطرناک تھی جس کے باعث کھلاڑی کو شدید چوٹیں آئیں۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی جسے دیکھ کر دنیا بھر کے فٹبال مداح افسردہ اور پریشان ہیں۔اس واقعے پر عینی شاہدین اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ کھیل کے دوران غلطی سے پیش نہیں آیا بلکہ گول کیپر نے جان بوجھ کر مقتول کھلاڑی کو لات ماری۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کھلاڑی گیند لے کر گول کی جانب بڑھ رہا تھا کہ گول کیپر نے اسے روکنے کے لیے اچھل کر گردن پر لات ماری جو اس کی موت کا باعث بن گئی۔رپورٹس کے مطابق گھانا فٹبال ایسوسی ایشن اور متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاہم گول کیپر کو گرفتار کیے جانے سے متعلق تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…