ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان رو پڑے، واقعی ریحام زہر دینا چاہتی تھیں؟سنسنی خیز انکشافات

datetime 31  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دوسری شادی اور پھر طلاق کی قبل ازوقت خبر بریک کرنیوالے سینئر صحافی عارف نظامی نے ایک مرتبہ پھر نئے انکشافات کردیئے ہیں۔عارف نظامی کاکہناتھاکہ طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی ، دودن قبل جھگڑاہوااورخاتون نے عمران خان پر بھی ہاتھ اٹھایا۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نہیں توان کے کسی دست راست کا مالی معاملات میں ہاتھ ضرورموجود ہے ، ریحام خان عمران خان کے مساوی کردار چاہتی تھیں اور خدشہ تھاکہ وہ زہر ہی نہ دے دیں۔ عارف نظامی نے کہاکہ طلاق سیاسی نہیں ، ذاتی وجوہات پر ہوئی ، عمران خان شریف آدمی ہیں اور ان کے ساتھ براہوا، وہ یہ بات دعوے کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی ، بچے اس شادی سے ناخوش تھے اور شادی کے معاملے میں شروع سے ہی گڑبڑہوگئی تھی ، جعلی ڈگری کا معاملہ سامنے آگیا تھا اور عمران خان کاخیال تھا کہ خاتون نے شادی سے قبل یا خود اپنے ماضی کے بارے میں بھی نہیں بتایا، ریحام خان نے دعویٰ کیاتھاکہ پہلا خاوند پٹائی کرتاتھا لیکن پھراس بے چارے کو بھی وضاحت دینا پڑی کہ ریحام خان پٹائی کرتی رہی ، حالانکہ خاتون نے عمران خان پر بھی ہاتھ اٹھایا اور وہ اس بات پر بھی قائم ہیں کہ شادی بھی سات جنوری سے پہلے ہوچکی تھی۔انہوں نے بتایاکہ جوڑے کی ازدواجی زندگی اجیرن ہوگئی تھی ،عمران خان اور ریحام خان میں دوروز قبل جھگڑا ہواجس کے بعد عمران خان نے بذریعہ ای میل طلاق بھیج دی اور یہ طلاق بھی باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی۔ عارف نظامی نے بتایاکہ ریحام خان پارٹی میں عمران خان کے مساوی جگہ بناناچاہتی تھیں اور یہ بھی خدشہ ظاہر کیاجارہاتھاکہ کہیں خاتون عمران خان کو زہر نہ دے دے اور یہ خدشات پارٹی کے اندرموجود اور ان کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔ انہوں نے بتایاکہ عمران خان اس حدتک متنفر ہوچکے تھے کہ فوری طورپر طلاق دیناچاہتے تھے ، کئی ساتھیوں کی مداخلت پر عمران خان نے واضح کیاکہ وہ ایک لمحہ بھی نہیں ٹھہریں گے۔ ان کاکہناتھاکہ عمران خان پہلے بھی ناراض ہیں اور مزید شاید ناراض بھی ہوں گے کیونکہ انہوں نے ان معاملات میں نہ پڑنے کی درخواست کی تھی ، وہ مالی معاملات کی تردید کررہے ہیں لیکن وہ یہ سمجھتے ہیں کہ خاتون کی برطانیہ منتقلی کیلئے فنڈکی ضرورت ہوگی اور عمران خان نہیں تو ان کے کسی دست راست کا مالی ہاتھ ضرور موجود ہے۔یادرہے کہ گزشتہ ماہ 22تاریخ ہی کو عارف نظامی نے طلاق کی خبر بریک کی تھی جس پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرناپڑالیکن وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔ انہیں سب سے پہلے عمران خان کی دوسری شادی کی خبر بریک کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…