ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

شوبز میں منشیات کا استعمال، محسن عباس کا بڑا انکشاف

datetime 17  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور مصنف محسن عباس حیدر نے شوبز انڈسٹری میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نشے کی حالت میں شوٹنگ پر آنے والے فنکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں محسن عباس حیدر نے انڈسٹری کے ایک حساس مسئلے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اداکار اور ہدایت کار نشے کی حالت میں سیٹ پر آتے ہیں، جس سے نہ صرف کام متاثر ہوتا ہے بلکہ پیشہ ورانہ ماحول بھی خراب ہوتا ہے۔

محسن عباس حیدر کے مطابق انہوں نے ایک مرتبہ سوشل میڈیا پر یہ مؤقف پیش کیا تھا کہ جو فنکار یا ڈائریکٹرز نشہ کرکے کام کی جگہ پر آئیں، ان پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پوسٹ کے بعد جس ڈرامے میں وہ کام کر رہے تھے، اس کی پروڈکشن ٹیم نے فوری طور پر ان سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ آیا یہ پیغام کسی مخصوص شخص کے بارے میں تھا۔

اداکار نے بتایا کہ جب پروڈکشن ٹیم نے ایک خاص فنکار کا نام لے کر سوال کیا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی۔ بعد ازاں انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کے دوران ایک فنکار کی حالت ایسی تھی کہ وہ بات چیت کے دوران نظریں بھی درست انداز میں نہیں ملا پا رہا تھا، جس کی وجہ سے کام متاثر ہو رہا تھا۔

محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ ایسی عادات کی حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے جو معاشرے اور پیشہ ورانہ ماحول کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی شکایت کے بعد متعلقہ پروڈکشن کمپنی نے معاملے پر توجہ دی اور ضروری اقدامات بھی کیے۔

واضح رہے کہ محسن عباس حیدر اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر نشے کی حالت میں کام کرنے والے فنکاروں پر تنقید کر چکے ہیں۔ تاہم انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کسی اداکار یا اداکارہ کا نام نہیں لیا، اس لیے ان کے بیان کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…