اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان فٹبال ٹیم نے 74سال بعد تاریخ رقم کردی

datetime 11  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان فٹبال ٹیم نے ڈائمنڈ جوبلی چار ملکی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت کر 74سال بعد تاریخ رقم کر دی۔

فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔مالدیپ میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کی جانب سے شائق دوست نے 24ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ دوسرا گول ایکسٹرا ٹائم میں ہارون حمید نے اسکور کیا گیاجس نے افغانستان کی واپسی کی تمام امیدیں ختم کر دیں۔قومی ٹیم نے 74 سال بعد کسی بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے،پاکستان آخری مرتبہ 1962 میں مردیکا کپ کے فائنل تک پہنچا تھا۔پاکستان نے پورے ایونٹ میں شاندار اور ناقابلِ شکست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گروپ مرحلے میں قومی ٹیم نے میزبان مالدیپ اور افغانستان کو شکست دی، جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ برابر رہا،پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے قومی ٹیم، کوچنگ اسٹاف اور قوم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے خصوصی انعام کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ فتح پاکستان میں فٹبال کی ترقی اور بحالی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…