منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

کپتانی اور ٹیم سے نکالے جانے کے بعد سوریا کمار یادیو کا ردعمل سامنے آگیا

datetime 8  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے اور قومی اسکواڈ میں جگہ نہ ملنے کے فیصلے پر پہلی بار ردِعمل دیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر ناراضی ظاہر کرنے کے بجائے نئے کپتان شریاس ائیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ممبئی میں ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران ٹاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو نے کہا کہ انہیں شریاس ائیر کی بطور کپتان تقرری پر خوشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں نے ممبئی کی کرکٹ میں ایک ساتھ سفر کیا ہے اور یہ بات دلچسپ ہے کہ بھارت کے حالیہ تین ٹی ٹوئنٹی کپتان، روہت شرما، سوریا کمار یادیو اور شریاس ائیر، تینوں کا تعلق ممبئی سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریاس ائیر کے پاس قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ ٹیم ان کی قیادت میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔

دوسری جانب بھارتی چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے حالیہ پریس کانفرنس میں وضاحت کی تھی کہ سوریا کمار یادیو کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ ان کی موجودہ فارم اور مستقبل کی منصوبہ بندی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ان کے مطابق ٹیم انتظامیہ اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نئی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔

اجیت اگرکر نے بتایا کہ شریاس ائیر کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے علاوہ آئندہ ایشین گیمز کے لیے بھی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، تاکہ مستقبل کے بڑے ایونٹس کے لیے ایک مضبوط اور متوازن اسکواڈ تیار کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…