جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

این ڈی ایم اے کا موسمی الرٹ جاری، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

datetime 5  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران

پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں متوقع موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔الرٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاالدین، گجرات، جہلم، گوجر خان، حافظ آباد، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، صوابی، کالام، مینگورہ، مالاکنڈ، بٹگرام، مردان، نوشہرہ، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، گانچھے، استور، شگر، کھرمنگ، نیلم ویلی، مظفرآباد، باغ، کوٹلی، پونچھ اور بھمبر میں بھی بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواں اور ژالہ باری کے باعث کمزور تعمیرات اور تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ شمالی علاقہ جات میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں پانی کے بہا میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث مختلف رابطہ سڑکوں کی بندش کا خطرہ موجود ہے، جبکہ ہنزہ، نگر، گلگت، چلاس، استور، شگر، چترال، کالام، اپر کوہستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خدشہ ہے۔شمشال ویلی، عطاآباد جھیل، کریم آباد، گلگت میت، ششکت بالا اور پاسو کے درمیان رابطہ سڑکیں حساس قرار دی گئی ہیں، جبکہ شگر ویلی روڈ، اسکردو روڈ، دیوسائی روڈ اور قراقرم ہائی وے پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستے بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ قراقرم ہائی وے، ناران روڈ اور جگلوٹ اسکردو روڈ سمیت مختلف شاہراہیں متاثر ہو سکتی ہیں،

جبکہ کالام، کندول، ارنگ کیل، داسو، پٹن اور چترال ویلی کے پہاڑی مقامات پر سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو حساس شاہرائوں اور پہاڑی علاقوں میں الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے اور عوام، خصوصا سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔ عوام کو این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپ سے بروقت معلومات حاصل کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…