جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

سوریا کمار یادیو کو ٹی 20 کپتانی سے ہٹا دیا گیا

datetime 4  جون‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ نے سوریا کمار یادیو کو ٹی 20 کپتانی سے ہٹا دیا جبکہ خراب فارم کی وجہ سے انہیں ٹیم سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوم گراؤنڈ پر ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ جتوانے کے تین ماہ بعد سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ یہ فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں سے قبل کیا گیا ہے۔بی سی سی آئی، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مشاورت کے بعد نئے کپتان کا تقرر کرے گا۔بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ سلیکشن کمیٹی، بی سی سی آئی اور ٹیم مینجمنٹ نے کوچ گوتم گمبھیر سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ بھارت کو اب یہاں سے ایک نئے کپتان کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ سوریا کی کپتانی میں ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ضرور جیتا تاہم ان کی حالیہ فارم اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے سب کا یہی خیال تھا کہ اب آگے بڑھنے کا وقت آ گیا ہے۔

بھارتی ٹیم انگلینڈ میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے سے پہلے آئرلینڈ میں دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔بطور بلے باز سوریا کی فارم ایک بڑی تشویش کا باعث بنی ہوئی تھی اور وہ گزشتہ دو سالوں سے خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے، اگرچہ انہوں نے راجستھان رائلز کے خلاف نصف سنچری بنا کر اپنے سیزن کا اختتام کیا تاہم وہ اس سیزن کی 13 اننگز میں 20.76 کی اوسط سے صرف 270 رنز ہی بنا سکے۔یاد رہے کہ 2024 میں ویسٹ انڈیز میں ورلڈ کپ کی جیت کے بعد جب روہت شرما اس فارمیٹ سے ریٹائر ہوئے، تو بھارت کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی کپتانی سوریا کے سپرد کی گئی تھی۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…