منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان کو آئی سی سی ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی

datetime 1  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اور خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ملک کو ایک اور بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی سونپ دی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے باقاعدہ منظوری کے بعد پاکستان کو ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی دے دی گئی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے بعد یہ دوسرا بڑا عالمی ٹورنامنٹ ہوگا جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

آئی سی سی اجلاس میں اس فیصلے کی توثیق کر دی گئی، جبکہ یہ بھی طے پایا کہ بھارتی ٹیم اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی۔

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2028 میں مجموعی طور پر 12 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے لیے 10 ٹیموں کو براہِ راست یا خودکار کوالیفکیشن حاصل ہوگی، جن میں ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں، میزبان پاکستان (اگر پہلے سے کوالیفائی نہ ہو) اور 6 جولائی 2026 تک آئی سی سی ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ میں سب سے بہتر پوزیشن رکھنے والی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

باقی دو نشستوں کا فیصلہ 10 ٹیموں پر مشتمل عالمی کوالیفائنگ ایونٹ کے ذریعے کیا جائے گا، جبکہ مختلف خطوں کے کوالیفائرز بھی اس عمل کا حصہ ہوں گے۔

آئی سی سی کے مطابق علاقائی کوٹہ اور کوالیفکیشن کے حتمی طریقہ کار کی منظوری جولائی میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…