منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

حج کرنے کے بعد گنجے کیوں نہیں ہوئے؟ مصباح الحق نے وجہ بتادی

datetime 31  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق قومی کرکٹرز وسیم اکرم اور مصباح الحق نے معروف گلوکار و میزبان فخر عالم کے ساتھ اس سال فریضۂ حج ادا کیا۔

حج کے دوران تینوں شخصیات کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں، جن پر بعض صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصرے بھی کیے گئے۔سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد فخر عالم نے ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے حج کے سفر کے تجربات اور لوگوں کے اعتراضات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ویڈیو میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ کئی افراد یہ پوچھ رہے ہیں کہ انہوں نے سر کیوں نہیں منڈوایا، اس سوال کا جواب مصباح الحق بہتر انداز میں دے سکتے ہیں۔اس موقع پر مصباح الحق نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ حج کے بعد سر منڈوانا باعثِ فضیلت ضرور ہے، تاہم یہ کوئی لازمی شرط نہیں۔

ان کے مطابق شرعی طور پر مقررہ مقدار میں بال کٹوانا بھی حج کی ادائیگی کے لیے کافی سمجھا جاتا ہے۔بعد ازاں فخر عالم نے وسیم اکرم سے حج کے تجربے کے بارے میں سوال کیا تو سابق کپتان نے اسے اپنی زندگی کا یادگار اور روحانی سفر قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقدس موقع پر انہوں نے پوری امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔وسیم اکرم نے اس دوران ایک دلچسپ شکوہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حج کے دوران مسلسل تصاویر اور سیلفیاں بنوانے کی درخواستوں نے انہیں خاصا تھکا دیا، لہٰذا ایسے مقدس مقامات پر لوگوں کو اس طرح کی سرگرمیوں سے حتیٰ الامکان گریز کرنا چاہیے۔ویڈیو کے اختتام پر فخر عالم نے اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی آراء اور تنقید کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دینے کے بجائے زندگی کو خوش دلی سے گزارنا چاہیے۔

View this post on Instagram

A post shared by Fakhr Alam (@falamb3)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…