ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

سابق مس پونے توئشا شرما کی پراسرار موت نے ملک بھر میں ہلچل مچا دی

datetime 30  مئی‬‮  2026 |

مدھیہ پردیش(این این آئی)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں سابق مس پونے توئشا شرما کی پراسرار موت نے ملک بھر میں ہلچل مچا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی تحقیقاتی ادارے(سی بی آئی)نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دینے والے اس کیس میں مقتولہ کی ساس، سابق جج گربیلہ سنگھ کو گرفتار کر لیا۔خیال رہے کہ 33 سالہ توئشا شرما کی موت کو ابتدا میں خودکشی قرار دیا گیا تھا تاہم بعد میں جہیز نہ لانے پر طعنے، ہراسانی، گھریلو تشدد اور دبا کے شواہد ملے تھے۔سی بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے قبل گربیلہ سنگھ سے کئی گھنٹوں تک تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔ جس میں ڈیجیٹل شواہد، واٹس ایپ پیغامات، فارنزک تجزیے اور جائے وقوعہ سے متعلق معلومات کا جائزہ لیا گیا۔تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ توئشا شرما پر حمل ضائع کروانے کے لیے دبا ڈالا جاتا رہا جبکہ انھیں اپنے سسرال کی جانب سے مسلسل ذہنی اذیت اور ہراسانی کا سامنا بھی تھا۔تفتیشی حکام نے مقتولہ کے جسم پر موجود متعدد زخموں اور چوٹوں کے نشانات کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے ہیں جن کے بارے میں مقتولہ کے اہلِ خانہ کا مقف ہے کہ یہ زخم موت سے پہلے تشدد کے دوران لگے تھے۔

سی بی آئی کے مطابق مقتولہ کے شوہر سمارتھ سنگھ پہلے ہی عدالتی تحویل میں ہیں جبکہ گربیلہ سنگھ کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ان کی قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق توئشا شرما نے اپنی وفات سے چند روز قبل اپنی والدہ کو متعدد پیغامات بھیجے تھے جن میں انہوں نے شادی کے بعد کی زندگی کو جہنم قرار دیا اور گھر واپس لے جانے کی درخواست کی تھی۔توئشا شرما سابق مس پونے ہونے کے ساتھ ساتھ ایم بی اے گریجویٹ تھیں اور مارکیٹنگ و کمیونیکیشن کے شعبے سے وابستہ رہیں۔ فلمی دنیا میں بھی مختصر کام کر چکی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…