بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

پوجا بھٹ نے اپنے باپ مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف کردیا

datetime 30  مئی‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ نے اپنے والد اور نامور فلم ساز مہیش بھٹ کی ذاتی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اداکارہ سونی رازدان سے شادی کے لیے اسلام قبول کیا تھا۔

ایک یوٹیوب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پوجا بھٹ نے کہا کہ وہ اپنے والد کے فیصلوں کا احترام کرتی ہیں اور ان کے نزدیک سچائی اور ذمے داری کسی بھی رشتے کی بنیاد ہوتی ہے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا ایک ایسا باپ بہتر ہے جو اپنی محبت کو سب کے سامنے تسلیم کرے یا پھر وہ شخص جو خفیہ تعلقات رکھے اور دہری زندگی گزارے؟پوجا بھٹ کے مطابق اگرچہ مہیش بھٹ نے سونی رازدان کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کیا، لیکن انہوں نے ان کی والدہ سے مکمل طور پر ناتا نہیں توڑا۔ اداکارہ نے بتایا کہ 1986 میں دوسری شادی کیلیے مہیش بھٹ نے اسلام قبول کیا تاکہ انہیں پہلی بیوی کو طلاق نہ دینی پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد کی ایک خوبی یہ رہی ہے کہ جس شخص کا ہاتھ تھام لیں، پھر آسانی سے اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔ پوجا بھٹ کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور صارفین اس پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…