ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم کی ژجیانگ میں وانگ ہا سے ملاقات، کئی معاہدوں پر دستخط

datetime 23  مئی‬‮  2026 |

ہانگژو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ہانگژو میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ژجیانگ صوبائی کمیٹی کے پارٹی سیکرٹری مسٹر وانگ ہا سے ملاقات کی ،

مسٹر وانگ ہا نے وزیراعظم کو ژجیانگ صوبے میں خوش آمدید کہا۔شہباز شریف نے ژجیانگ صوبے کی شاندار ترقیاتی منصوبوں کو سراہا اور صدر شی جن پنگ کی اس دور اندیش قیادت کی تعریف کی جو انہوں نے سی پی سی ژجیانگ صوبائی کمیٹی کے پارٹی سیکرٹری کی حیثیت سے انجام دی، وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے پیش کردہ صاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثے ہیں کے تصور بالخصوص کی تعریف کی۔انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ژجیانگ کی ترقی اس بات کی ایک زندہ مثال ہے کہ ماحولیاتی تحفظ، سبز ترقی اور اعلی معیار کی معاشی نمو کو کس طرح ایک دوسرے کے معاون انداز میں آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ژجیانگ صوبے کے ساتھ خصوصا ڈیجیٹل معیشت، ای کامرس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، زراعت، قابلِ تجدید توانائی، جدید صنعت کاری اور مہارتوں کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ صوبائی سطح پر تعاون پاکستان-چین تعلقات کا ایک اہم ستون ہے اور یہ صنعتی تعاون، زرعی جدیدکاری، ٹیکنالوجی کے اشتراک اور برآمدات پر مبنی ترقی کے ذریعے سی پیک فیز 2 کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے تعاون پر مبنی دو اہم دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی،پہلی دستاویز ژجیانگ صوبے اور صوبہ پنجاب کے درمیان سسٹر- پروونس تعلقات کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت (MoU) تھی، اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، ثقافت، سیاحت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔وزیراعظم نے ہانگژو نارمل یونیورسٹی اور بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے درمیان چین-پاکستان مشترکہ ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کے قیام سے متعلق دستاویز پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی، یہ مرکز تعلیمی تعاون، عملی تحقیق، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور پاکستان و چین کے اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور دونوں ممالک عوام دوست، ترقی پر مبنی اور عملی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…