پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز: محمد رضوان ڈراپ، کئی سینئر پلیئرز کی واپسی

datetime 23  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،

جس کی قیادت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔پی سی بی کے مطابق سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سینئر کھلاڑی بابر اعظم، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو اس بار اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ ان کی جگہ محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ عثمان خان بیماری کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے، جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے سبب بدستور ری ہیب پروگرام مکمل کر رہے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز 30 مئی سے شروع ہوگی، جبکہ میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا اختتام 4 جون کو ہوگا۔

قومی اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، نسیم شاہ، روحیل نذیر، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…