جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

شعیب اختر قومی ٹیم پر برہم ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کیلیے نئی تجویز دے دی

datetime 22  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی کارکردگی اور عبرتناک شکست پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کرکٹ سے دلچسپی ختم ہوگئی ہے بس صرف اپنی نوکری کے لیے کام کر رہاہوں ۔ انہوںنے کہا کہ جب کھلاڑی اس معیار کی کارکردگی دکھائیں گے تو نتائج بہتر ہونا مشکل ہے۔انہوں نے قومی ٹیم کی قیادت پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شان مسعود سمیت کوئی بھی موجودہ کھلاڑی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے موزوں نظر نہیں آتا۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر وائٹ بال کرکٹ کی قیادت کے لیے کسی کو موقع دینا تھا تو فخر زمان کو کپتان بنایا جانا چاہیے تھا اور انہیں نہ کپتانی سے ہٹایا جاتا اور نہ اوپننگ پوزیشن سے بلکہ مستقل موقع دیا جاتا تو نتائج بہتر ہو سکتے تھے۔

شعیب اختر کے مطابق شاہین آفریدی کو ون ڈے کے بجائے ٹی20 فارمیٹ کی کپتانی سونپی جانی چاہیے تھی تاکہ ٹیم میں بہتر توازن پیدا ہو سکتا۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا۔ اس سے قبل بھی بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہوم سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا جس کے بعد ٹیم کی کارکردگی اور قیادت پر شدید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…