پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 19  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے

مئی کی تنخواہیں مقررہ تاریخ سے پہلے جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے یہ اقدام عید کی تیاریوں اور قربانی کے اخراجات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ ملازمین مالی دباؤ کے بغیر اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔

ذرائع کے مطابق ذوالحج کا چاند نظر آنے کے بعد ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو منائے جانے کی توقع ہے، جس کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت نے تنخواہوں کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے تمام انتظامات مکمل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو 20 مئی سے تنخواہوں کی ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ اداروں اور بینکوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ ادائیگیوں کا عمل بروقت مکمل ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد ملازمین کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر مالی آسانی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ قربانی اور عید کی دیگر تیاریوں کو بہتر انداز میں مکمل کر سکیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اور سندھ حکومتیں بھی عید کے موقع پر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں وقت سے پہلے ادا کرنے کے فیصلے کر چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…