منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

عمر گل نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

datetime 19  مئی‬‮  2026 |

سلہٹ (این این آئی)پاکستان کے بولنگ کوچ عمر گل نے شاہین شاہ آفریدی سے مبینہ لڑائی کی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے خاموشی توڑ دی۔

پریس کانفرنس میں عمر گل نے کہا کہ صبح اٹھنے پر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہیں ٹیگ کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہین آفریدی کوچ کی بات نہیں سن رہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب حسن علی کو چوٹ لگی تھی اور وہ زمین پر گرے ہوئے تھے جبکہ شاہین آفریدی اس دوران باہر بیٹھے تھے۔ ان کے مطابق عام طور پر شاہین بولنگ کے دوران گھٹنے پر ٹیپ لگاتے ہیں اور اسی حوالے سے گفتگو ہو رہی تھی۔عمر گل نے کہا کہ اس موقع پر ان کی شاہین آفریدی سے معمول کی بات چیت ہو رہی تھی کہ انہیں باہر جانے کا کہا جا رہا تھا، اسی دوران سرفراز احمد آئے اور بتایا کہ حسن علی کے سر پر چوٹ لگی ہے۔بولنگ کوچ کے مطابق اس واقعے کو غلط طور پر لڑائی کا رنگ دیا گیا جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والی صورتحال صرف ایک ری ایکشن تھا اور انہیں اندازہ نہیں تھا کہ کیمرہ اس لمحے کو ریکارڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد صارفین نے اس پر مختلف ردعمل دیتے ہوئے قیاس آرائیاں کی تھیں کہ کوچ اور کھلاڑی کے درمیان گرما گرمی ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…