پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

datetime 11  مئی‬‮  2026 |

ڈھاکہ(این این آئی)شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز نے بنگلا دیش کی پہلی اننگز میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے جیسے ہی اوپنر محمود الحسن جوائے کو پویلین کی راہ دکھائی، ویسے ہی وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔شاہین شاہ آفریدی نے یہ اعزاز صرف 28 ڈبلیو ٹی سی میچز میں حاصل کیا، پاکستانی بولرز میں ان کے قریب ترین نعمان علی ہیں جنہوں نے 20میچوں میں اب تک 89وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ ناتھن لائن کے پاس ہے جنہوں نے 55میچوں میں 224شکار کیے ہیں۔

دوسرے نمبر پر پیٹ کمنز ہیں جن کے نام 54میچوں میں 222وکٹیں ہیں جبکہ مچل اسٹارک 52میچوں میں 221وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…