پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

’’آپ فیصلہ کرنے والے کون ہو‘‘ اسامہ میر محمد رضوان کے بیان پر برس پڑے

datetime 7  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر اسامہ میر نے محمد رضوان کے اس بیان پر سخت ردعمل دیا ہے

جس میں انہوں نے حیدرآباد کنگزمین کو پلے آف مرحلے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 کے دوران راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ حیدرآباد کنگزمین پلے آف میں جگہ بنانے کی مستحق نہیں تھی۔ٹورنامنٹ میں راولپنڈیز کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور ٹیم 10 میچز میں صرف ایک کامیابی حاصل کر سکی۔ دوسری جانب حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کو 108 رنز سے شکست دے کر بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا، تاہم فائنل میں انہیں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم سے گفتگو کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا کہ وہ محمد رضوان کی پریس کانفرنس سن کر حیران اور مایوس ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب اپنی ٹیم پورے ایونٹ میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی تو دوسروں کے بارے میں اس طرح کے تبصرے کرنا مناسب نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈیز کی بیٹنگ مسلسل ناکام رہی اور ٹیم اکثر کم اسکور پر آؤٹ ہوتی رہی، اس لیے کسی دوسری ٹیم کی اہلیت پر سوال اٹھانے کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…