اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

پاکستان سپر لیگ 11کا فائنل پشاور زلمی نے جیت لیا،حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے شکست

datetime 4  مئی‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ چمپئن بنے کا اعزاز حاصل کرلیا،

ایرون ہارڈی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے انہوں نے بولنگ میں 27 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ بیٹنگ میں 56 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے ۔ پشاور زلمی نے 5 مرتبہ پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اور 2 مرتبہ فتح حاصل کی ۔پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا فائنل پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کی ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا ۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ حیدرآباد کنگزمین پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 18 اووروں میں 129 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔

صائم ایوب 50 گیندوں پر2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بناکر آٹ ہوئے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان مارنس لیبوشگن20، حسن خان 12، معاذ صداقت 11، حنین شاہ 9 عثمان خان 8، عرفان خان اور کوسل پریرا ایک ،ایک سکور بنا کر آئوٹ ہوئے ،گلین میکسویل صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ محمد علی ایک سکور بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔ پشاور زلمی کی جانب سے ارون ہارڈی نے 4، ناہید رانانے 2، محمد باسط اور سفیان مقیم نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ 130 رنز کے ہدف کے حصول کے لیے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 15.2 اووروں میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناکر میچ جیت لیا ۔عبدالصمد 48، کوسل مینڈس9، محمد حارث 8، مائیکل بریسویل 4، کپتان بابر اعظم صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ ایرون ہارڈی56 اور فرحان یوسف 4 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔محمد علی نے3، عاکف جاوید اور حنین شاہ نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…